Archive for July 1, 2009

Today I read one article on BBC Urdu. I thought of sharing this article with people… something about history of Jamat-e-Islami…

بعض لوگوں کی زندگی کےاسرار ان کی موت کے بعد کھلتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے بانی رکن اور سابق امیر مولانا طفیل محمد کے انتقال پر ملال کے بعد اخبارات میں ان کے پرستاروں نے بلکہ ان کے مخالفوں نے بھی جو مضامین لکھے ہیں اس سے یہ بات تو قطعی طور پر ثابت ہوگئی کہ ہمارا ملک بلکہ امت مسلم نابغۂ روزگار عالم دین اور پاکباز سیاستدان سے مرحوم ہوگئی۔

لیکن بات یہیں پہ ختم نہیں ہوئی۔ ایک مضمون نگار نے ان کے سیدھے جنت جانے کی بشارت دی جہاں حضرت مولانا مودودی ان کا استقبال کریں گے، ایک نے فرمایا کہ وہ عہد حاضر کے ولی تھے۔ ان کے نظریاتی مخالفین نے انکی سادگی کی تعریف میں پل باندھے اور انکی عبادات کے خشوع و خضوع کا ذکر کیا۔

میں انتظار کرتا رہا کہ شاید کوئی حلوے کا ذکر بھی کر دے۔ ان کی جنرل ضیاء سے قربت اور اس روحانی ماموں بھانجے کی اس جوڑی نے اس ملک کو جس رستے پر ڈالا اس کی بات بھی نکل آئے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا کیوں کہ آج کل ہمارے اکثر تجزیہ نگار، کالم کار کسی منبر پر بیٹھ کر لکھتے ہیں اگر یقین نہ آئے تو کسی اردو اخبار کا ادارتی صفحہ اٹھا کر دیکھ لیجیے اکثر مضامین کا آغاز قرآنی آیت سے ہوتا اور انجام کسی دعا سے یا اکثر بددعا سے۔ ایسے آسمانی دلائل کے سامنے تاریخ، حقائق یا تجزیہ کیا حیثیت رکھتے ہیں۔

for rest of the article please check this link… BBC Urdu. God bless Pakistan.